11 am to 8 pm

Monday to Saturday

0321-1116000

jdbsays@gmail.com

`

Jannat Developers & Builders (Pvt) Ltd.

Compare Listings

چین قرض نہیں پیکیج دے گا، پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، مختلف سیکٹرز میںسرمایہ کار ی کیلئے بیل آوٹ پیکیجز دیں گے، چینی قونصل جرنل

 پاکستان  میں تعینات چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بِن نے کہا ہے کہ چین، پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے قرض فراہم کرنے کی بجائے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرے گا‘اس سے پاکستان کو مالیاتی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گیمشکل وقت میں پاکستان کو تنہانہیں چھوڑیں گے‘پاکستان کے گردشی قرضوں کا بوجھ بڑھانے میں سی پیک کا کوئی کردار نہیں ہے۔جیو نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے چین کے حالیہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نئے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے جو سیاست اور مالیاتی سیکٹر میں تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیں گے۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین، پاکستان کو نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں مختلف بیل آؤٹ پیکجز فراہم کرے گا‘ نئے تجارتی منصوبوں کے آغاز سے پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کا دائرہ وسیع ہوجائے گا۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین پاکستان کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا اور پاکستانی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ امدادی ذرائع فراہم کرے گا۔لانگ ڈنگ بن نے کہا کہ 22 منصوبوں میں صرف 4 کا آغاز سی پیک کے فراہم کردہ قرض کے ذریعے کیا گیا تھا جبکہ دیگر منصوبے سرمایہ کاری کی بنیاد پر کیے گئے تھے جو پاکستانی معیشت کو مضبوط بنائیں گے۔نیوزایجنسیوں کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچی میں قونصل خانے پر حملے کے بعد لاہور میں قونصل خانے کی عمارت کی سکیورٹی بڑھادی گئی‘قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پنجاب حکومت کے تعاون سے دو درجاتی سکیورٹی طریقہ کار ترتیب دیا گیا تھا۔کراچی میں قونصل خانے پر حملے میں اپنی جان قربان کرنے والے پولیس افسران کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کے سفارتکار مستقل فنڈ قائم کرنے پرغور کر رہے ہیں جو نہ صرف شہید پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو مالی مدد فراہم کرےگا بلکہ پاکستان کے مستحق افراد کی مدد    کرے گا،

SOURCE: CPEC INFO

img

Jannat Developers & Builders

Related posts

Tips On How To Get The Best Dog Products In A Good Price

Did you know you could purchase the very best dog products, based on your budget and requirements?...

Continue reading
by

Transit trade via Gwadar port is likely to bring Afghanistan into CPEC: Senator Mushahid

Pakistan’s southwest port of Gwadar now plays a new role to facilitate transit trade for...

Continue reading
by Jannat Developers & Builders

China is keen to build green corridor under CPEC

As part of the second phase of the China-Pakistan Economic Corridor (CPEC), China intends to...

Continue reading
by Jannat Developers & Builders

Leave a Reply