11 am to 8 pm

Monday to Saturday

0321-1116000

jdbsays@gmail.com

`

Jannat Developers & Builders (Pvt) Ltd.

Compare Listings

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خسرو بختیار نے چینی سفیر اور چین کا ادارہ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمس کے وائس چیئرمین سمیت مختلف چینی کمپنیوں کے ہمراہ گوادر میں تین سو میگاواٹ کول پاؤر پلانٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، پورٹ کے احاطے میں پورٹ اتھارٹی کے تین منزلہ کمرشل کمپلکس کا افتتاح بھی کردیا.

چیئرمین سینیٹ صادق سبجرانی اور وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خسرو بختیار گوادر کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے. چیئرمین سینٹ اور وفاقی وزیر کے ہمراہ چائینا کا ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے وائس چیئرمین پاکستان میں تعینات چینی سفیر سمیت چینی مختلف کمپنیوں کے سربراہان کا وفد بھی ساتھ تھا. سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے چینی وفد کے ہمراہ گوادر میں تین سو میگاواٹ کول پاؤر پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، انھوں نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے احاطے میں پورٹ اتھارٹی کے تین منزلہ زِربار کمرشل کمپلکس کا افتتاح بھی کردیا. جدید ترز تعمیر کا زربار کمرشل کمپلکس پانچ سو ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے. چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے چینی وفد کے ہمراہ نارتھ فری زون اور ایکسپریس وے کے زیر تعمیر منصوبوں کا بھی معائینہ کیا جہاں انھیں ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نارتھ فری زون کے احاطے میں درخت بھی لگائے. . اپنے دورہ گوادر کے موقع پر چین کے سفیر نے چینی حکومت کی جانب سے چار ہزار شمسی سولر پاکستانی حکام کے حوالے کردیئے. چینی حکومت کی جانب سے دیئے گئے یہ سولر پینل خیر سگالی جزبے کے تحت گوادر کے عوام میں مفت تقسیم کئے جائیں گے. چینی سفیر نے پاک چائینہ فرنڈشپ اسکول کی توسیع بھی کردی، مڈل میں اپگریڈیشن ہونے پر پاک چائینہ اسکول کیلیئے مزید اراضی خریدی جائے گی.
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزیر خسرو بختیار نے گوادر پورٹ پر چینی آنجہانی انجینیئرز کے یادگار پر پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا.
چینی کمپلکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ تین سو میگاواٹ کول پاؤر پلانٹ کی تکمیل کے بعد گوادر سمیت مکران بھر میں بجلی کی کمی کا مسلہ ہمیشہ کیلیئے ختم ہوجائے گا، یہ منصوبہ برادر ملک چین کی جانب سے ہے جو اپنی میعاد میں مکمل کی جائے گی. چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زربار کمرشل کمپلکس ایک بہترین پروجیکٹ ہے. اس کمرشل کمپلکس کی تکمیل سے گوادر پورٹ پر ون وینڈو شاپنگ کی سہولت موجود ہوگا . ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک بہترین پروجکٹ ہے جس کی تکمیل سے یہاں کمرشل ایکٹیوٹیز شروع ہوجائے گی.
تقریب سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خسرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر تجارتی مرکز بننے نہیں جارہا بلکہ بن چکا ہے ، گوادر پورٹ خطے کے ممالک کیلئے موثر رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور چین کی دوستی اور اعتماد کا ایک اعلی مثال ہے جس کی نظیر نہیں ملتی. ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کی ترقی و خوشحالی ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے.
تقریب میں سینیٹر بابر بلوچ، بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی، چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر پاکستانی و چینی اعلی حکام بھی موجود تھے. تقریب میں پاک چائینہ اسکول کے طلبہ اور طالبات نے پاکستان اور چین دونوں ممالک کے قومی ترانے سریلی اواز میں پیش کئے اور اسٹیج پر پرفارم کرکے مہمانوں کو خوش آمدید کہا.
(رپورٹ: اے بی بلوچ، وائس آف گوادر)

img

Jannat Developers & Builders

Related posts

Have You Been Thinking about Being a Company Advancement Leader?

A business development leader is a special type of executive who will work in the industry growth...

Continue reading
by

Will need your diploma in a different terminology?

Estimate the retail price for your translation. Obtain important working experience, widen...

Continue reading
by

Instance resume cover letter.

Some schools call for with the program paperwork, a notice of motivation, which is a justification...

Continue reading
by

Join The Discussion